گوجرانوالہ،گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، جماعت نہم کا 15سالہ طالب علم جاں بحق

جمعہ 12 جنوری 2018 23:01

گوجرانوالہ۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، جماعت نہم کا 15سالہ طالب علم جاں بحق اس کا دوست زخمی ہوگیا ، کار سوار جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ کانوانوالہ کے رہائشی 2دوست16سالہ بلال کلیم اور احمد احسان موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ عمر میرج ہال کے قریب جی ٹی روڈ پر یو ٹرن لیتے ہوئے تیز رفتار ہوٹر لگی کار کی زد میں آگئے اور زور دار ٹکر کے نتیجہ میں قلابازی کھاتی موٹر سائیکل سمیت سڑک کے درمیان بنے ڈیوائڈر سے سر ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں احمد احسان موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا دوست بلال کلیم شدید زخمی ہوگا۔

واضح رہے کہ احمدا حسان کا والد محنت مزدوری کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم ہے ۔ جاں بحق ہونے والے طالب علم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، جواں سال بچے کی موت پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں