بار ایسوسی ایشن انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر 9ویں مرتبہ کامیاب

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:48

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے انتخابات ، مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدرچوہدری مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ 9ویں مرتبہ کامیاب ہوگئے۔ چوہدری عاطف حیات چٹھہ ایڈووکیٹ بھی بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔چیئرمین الیکشن بورڈ چوہدری محمد ریاض چٹھہ کے اعلان کردہ انتخابی نتائج کے مطابق کل 541وکلا نے حق رائے دہی استعمال کیا جس میں سے مستنصر علی گوندل نے 370ووٹ حاصل کرکے تاریخ ساز کامیابی اپنے نام کر لی جبکہ ان کے مدمقابل چوہدری محمد ادریس سپال فقط 168ووٹ حاصل کر سکے ۔

جنرل سیکرٹری کی نشست پر چوہدری عاطف حیات چٹھہ 352ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے انتخابی حریف چوہدری عدنان شکر گورائیہ 182ووٹ حاصل کر پائے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں چوہدری محمد اسلم چیمہ نائب صدر، سید مزمل حسین شاہ جوائنٹ سیکرٹری، حبیب اللہ چیمہ فنانس سیکرٹری اور عرفان سرفراز لائبریری سیکرٹری منتخب بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں جبکہ بذریعہ قرعہ اندازی میڈم عظمیٰ شہزادی ، چوہدری عرفان چیمہ ، محمد اکرم آرائیں ، عامر نواز چٹھہ ، میاں محمد رمضان ، چوہدری ثاقب شبیر چیمہ ، چوہدری مبشر چیمہ ، چوہدری نوید اسلم چیمہ ، چوہدری محمد اقبال سندھو ، رانا فیصل مہد ممبران مجلس عاملہ منتخب ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں