اسلام آباد کے رہائشی نوجوان گوجرانوالہ میں چاند کے قلع کے پاس لوٹ لیے گئے

نقاب پوش گن پوائنٹ پر موبائل،20ہزارنقدی چھین کر فرار،متاثرین کی انصاف کی اپیل

پیر 15 جنوری 2018 20:27

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2018ء) اسلام آباد کے رہائشی ڈائمنڈ مسیح ،قیصر مسیح ،سیمسن مسیح ایک عزیز کی فوتگی پر گوجرانوالہ جارہے تھے کہ گوجرانوالہ کے قریب چاند کے قلع کے پاس تین نقاب پوشوں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح ساڑھے چار بجے کے قریب جب یہ تینوں افراد ڈائمنڈ مسیح ،قیصر مسیح ،سیمسن مسیح چاند قلع کے پا س پہنچے تو تین نقاب پوش آئے اور تینوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا،جس میں موبائل،شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بمع 20 ہزارنقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈائمنڈ مسیح نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے پاس جو تھا وہ سب کچھ لوٹ کر چلے گئے مقامی پولیس سے گزارش ہے کہ فوری کارروائی کریں اور ہم غریبوں کے ساتھ انصاف کریں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں