ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کا عزیز کراس فلائی اوور کا دورہ

پیر 15 جنوری 2018 22:47

گوجرانوالہ۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی گوجرانوالہ طارق کریم کھوکھرنے عزیز کراس فلائی اوور کا دورہ کیا۔انہوں نے پی ایچ اے کی جانب سے فلائی اوور پر تیار کردہ گرین بیلٹس کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور پی ایچ اے افسران و عملہ کو شاباش بھی دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ممکنہ آمد کے پیش نظر فلائی اوور کی تزئین وآرائش کو تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔

ہنگامی بنیادوں پر ہفتوں کا کام گھنٹوں میں کیا جا رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مل کر کام کر رہے ہیں۔گرین بیلٹس مکمل ہونے سے فلائی اوور کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گا۔اس موقع پرڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس احد ڈوگر، ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جہانگیر شہزاد،سپروائز ابوبکر عنایت،فخر زما ن بھی ہمراہ تھے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں