ایف آئی اے کی کارروائی ،

6انسانی سمگلر گرفتار، پاسپورٹ‘ ویزوں کی فوٹو کاپیاں اور جعلی اسٹیکرز برآمد

منگل 16 جنوری 2018 13:26

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2018ء) ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران 6انسانی سمگلر گرفتار کرلئے‘ ملزمان سے پاسپورٹ‘ ویزوں کی فوٹو کاپیاں اور جعلی اسٹیکرز برآمد کئے گئے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایف آئی اے نے کامونکی ‘ وزیر آباد‘ سیالکوٹ‘ پھالیہ اور گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے چھ انسانی سمگلر گرفتار کرلئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزمان عرصہ دراز سے مطلوب تھے۔ ملزمان سے پاسپورٹ ویزوں کی فوٹو کاپیاں اور جعلی سٹیکرز برآمد کئے گئے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں