بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائینگے،زاہد اکرام

پیر 16 اپریل 2018 23:01

گوجرانوالہ۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )زاہد اکرام نے کہا ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائینگے اور اس گھنائونے جرم میں ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا اس ضمن میں باقاعدہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے تا کہ درج مقدمات پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ڈی آئی سی کی میٹنگ کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

فوکل پرسن گیپکو (ڈی سی ایم سیل)حافظ محمد عمران ،ڈی ایس پی پولیس شاہد نواز وڑائچ ،ایڈیشنل منیجر(سی ایس)گیپکو ملک محمد مختار،ایڈیشنل (ڈی سی ایم)گیپکو محمد آصف کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)زاہد اکرام نے کہا کہ بجلی کی روک تھام کے لیے چھوٹے مقدمات میں اُلجھنے کی بجائے بڑے کیسز پر فوکس کیا جائے اور ایساکام کیا جائے جو معاشرے کے لیے قابل تقلید ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے گیپکو کے فوکل پرسن کو ہدایت کی کہ وہ اس ضمن میں ایک واٹس ایپ گروپ بھی بنائیں تا کہ تمام سٹیک ہولڈراپ ڈیٹ ہو سکیں ۔انہوں نے ڈی ایس پی پولیس کو ہدایت کی کہ وہ بجلی چوری کے مقدمات کو ترجیح دیں تا کہ انہیں بروقت نمٹایا جا سکے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گذشتہ ماہ مارچ میں 32 افراد کے خلاف ایف آئی آر(FIR)درج کراوائی گئیں ان پر جلد کاروائی عمل میں لائی جائے جس پر اے ڈی سی جی نے ڈی ایس پی کو ہدایت کی کہ حالیہ مقدمات پر فوری کاروائی عمل میں لائیں اور اسکے ساتھ زیر التواء مقدمات کو بھی جلد نمٹائیں ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں