نوجوان نسل کو عشق رسول ﷺ سے سرشار کرنے کی اشد ضرورت ہے، خواجہ نوید حسین

پیر 16 اپریل 2018 23:01

گوجرانوالہ۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)حضرت خواجہ نوید حسین سجادہ نشین دربار اللہ ہو نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو عشق رسول ﷺ سے سرشار کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ نئی نسل کو آقا کریم ؐ کی سنت پر عمل پیرا ہونے کا جذبہ ملے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فتو منڈ میں صوفی رفاقت علی کی رہائش گاہ پر سالانہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صاحبزادہ صوفی مشتاق حسین، فیصل ندیم کیلانی،قاری لیاقت علی،صوفی محمد یونس،پیر سید مستجاب علی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ،خواجہ نوید حسین نے مزید کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ کے اسوہ حسنہ کی اشاعت و اطاعت دونوں جہانوں کی سعادت مندی و سرخروئی کا سر چشمہ ہے اگر مسلمان حضوراکرم کے عظیم الشان اخلاق و اعمال کو اپنے ساتھ رکھ کر اُن کے مطابق زندگی بسر کریں تو اقوام عالم میں وہ سب سے اونچی جگہ کے مستحق ٹھہریں دولت ایمان حاصل کر نے اور اسلام کے ورثہ صداقت و عظمت تک پہنچنے کا سب سے سیدھا اور سچا راستہ ایک ہی ہے اور وہ یہ ہے کہ مسلمان اپنی عملی زندگی میں رسول مقبول کے نیک نمونہ کی پیروی کریں ، آخر میں اسلام کی سربلندی ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں