کامونکے،مخالفین حکومت کی کارگردگی سے خوفزدہ ہیں،رانا سجاد احمد خاں

ن لیگ ووٹوں کی طاقت سے آئندہ ا لیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی،چیئرمین میونسپل کمیٹی

منگل 17 اپریل 2018 22:31

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء)مخالفین حکومت کی کارگردگی سے خوفزدہ ہیں ن لیگ ووٹوں کی طاقت سے آئندہ ا لیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی ان خیا لات کاظہارچیئرمین میونسپل کمیٹی رانا سجاد احمد خاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ مخالفین ن لیگ کی حکومت کی اعلیٰ کارگردکی سے خوفزدہ ہوچکے ہیں کہ کیونکہ مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں بھی اپنی بہترین کارکردگی کے باعث ہی ووٹوں کی طاقت سے کامیاب ہوگی اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے مزید کام کرے گی انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے پاکستانی عوام کو موٹروے ، سی پیک اور دیگر ترقیاتی منصوبے دے کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیاہے جس سے پاکستان کی معیشت مزید مضبوط ہوگی چیئرمین میونسپل کمیٹی راناسجاد احمدخاں نے مزید کہاکہ مسلم لیگ ن عوام کے دلوں میں بستی ہے اس لیے لوگ مسلم لیگ ن کو چاہتے ہیں

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں