انتخابی سرگرمیوں کے دوران تحریک لبیک اور لیگی کارکنوں کا آمنا سامنا،نعرے بازی

اتوار 8 جولائی 2018 23:50

انتخابی سرگرمیوں کے دوران تحریک لبیک اور لیگی کارکنوں کا آمنا سامنا،نعرے بازی
گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2018ء) انتخابی سرگرمیوں کے دوران تحریک لبیک اور لیگی کارکنوں نے آمنا سامنا ہو جانے پر نعرے بازی کرنا شروع کر دی ، لوگوں نے حالات کشیدہ ہونے سے بچانے کیلئے مداخلت کر کے بیچ بچائو کر وادیا ،بتایا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر و این اے 82سے امیدوار عثمان ابراہیم کارکنوں کے ہمراہ یوسی 46میں انتخابی کمپین کر رہے تھے جہاں پر لیگی کارکنوں اور تحریک لبیک کے کارکنوں کا آمنا سامنا ہو گیا ، اس دوران کارکنوں نے اپنی پارٹیوں کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی ، اس موقع پر لیگی اور تحریک لبیک کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی کے ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی ، تاہم لوگوں نے حالات کشیدہ ہونے سے بچانے کیلئے مداخلت کرتے ہوئے بیچ بچائو کر وادیا ، جس کے بعد عثمان ابراہیم وہاں سے کارکنوں کے ساتھ کمپین کیلئے دوبادہ روانہ ہو گئے ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں