مستونگ اور پشاورمیں ہونیوالے خود کش دھماکوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، عصمت الله پہلوان

ہفتہ 14 جولائی 2018 23:14

گوجرانوالہ۔14جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) جامعہ محمدیہ اہلحدیث گوجرانوالہ کے امیر عصمت الله پہلوان ‘میاں عبدالرشید ‘محمد جمیل میر ‘شیخ عزیز یوسف ‘شیخ شکیل احمد اور دیگر اراکین مجلس عاملہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مستونگ میں ہونیوالا خود کش دھماکہ پاکستان کی خود مختاری پر حملہ ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

پوری قوم دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے متحد ہے ۔ دشمن طاقتیں ملکر پاکستان کی وحدت کو نقصان پہنچانے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں ۔ لیکن وہ اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی اور انہیں رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ این اے 31 پشاور میں اے این پی کے امیدوار ہارون بلور کی کارنر میٹنگ ‘متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی کے قافلے اور مستونگ حملے ملک کو غیر متزلزل کرنیکی سازشیں ہیں جنہیں قوت ایمانی سے ناکام بنانا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں آزادانہ طور پر حصہ لینا ہر سیاسی پارٹی کے امیدوار کا حق ہے ۔جنہیں تحفظ فراہم کرنا وفاقی صوبائی حکومتوں کے علاوہ سیکیورٹی اداروں کا کام ہے ۔ جس میں وہ ناکام نظر آتے ہیں ۔ اگر حالات پر قابو نہ پایا گیا تو پچیس جولائی کو ہونیوالے عام انتخابات پر ایک سوالیہ نشان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خاں کی طرح سیاست میں تشدد کو ہوا دینے والے سیاستدان ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے دشمن ہیں انہیں سیاسی میں مثبت رویہ اختیار کرنا چاہیے ۔ تاکہ ملک امن کا گہوارہ بن سکے ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں