مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کچھ نہیں کیا، چوہدری شوکت منیر

ہفتہ 14 جولائی 2018 23:14

گوجرانوالہ۔14جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) صوبائی نائب صدر آل پاکستان مسلم لیگ چوہدری شوکت منیر نے کہا ہے کہ مٹھی بھر اشرافیہ ملک کی جڑوں کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ‘اس سے نجات کا وقت آن پہنچا ہے ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کچھ نہیں کیا۔ اداروں کا تقدس پامال کیا گیا ‘مہنگائی ‘بیروزگاری ‘لاقانونیت ‘لوڈ شیڈنگ جیسے سنگین مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے ۔

پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔نگران حکومت کو جو ذمہ داری کو اولین ترجیح دیں اسے قومی فریضہ سمجھ کر پورا کریں ۔ غیر جانبدارانہ الیکشن کو یقینی بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

ن لیگی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے ملکی معیشت کا بیڑا غرق ہو گیا ہے ‘پاکستان پر بڑھتا ہوا قرضوں کا بوجھ معاشی ترقی کو ڈبو رہا ہے ۔

عوام مہنگائی ‘بیروگاری سے تنگ آ کر اپنے معصوم بچوں سمیت خود کشیاں کر رہے ہیں۔موجودہ حالات میں عدلیہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ نے تاریخی فیصلہ دیکر قوم کے دل جیت لیے ہیں ۔ کرپشن کا دور ختم ہو چکا اب پوری قوم کو اس تاریخی فیصلے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ انڈیا ہمارا ازلی دشمن ہے جبکہ نااہل وزیر اعظم ان کیساتھ اپنے روابط قائم کر رکھے ہیں جو کہ پاکستان کیساتھ دشمنی کے مترادف ہے ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں