ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سابق ایم پی ایز ، ڈپٹی میئر اور یو سی چیئرمین سمیت دیگر افراد کیخلاف مقدمات درج

ہفتہ 14 جولائی 2018 23:16

گوجرانوالہ۔14جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر پو لیس نے لیگی سابق ایم پی ایز ، ڈپٹی میئر ، سابق وفاقی وزیر کے کزن ، سیکرٹری اور یو سی چیئرمین سمیت دیگر افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے سلسلہ میں ان کے استقبال کیلئے ریلی نکالنے پر تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پو لیس نے سب انسپکٹر شکر اللہ کی مدعیت میں سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کے کزن کاشف صابر خان، سیکرٹری ناصر کھوکھر، سابق ایم پی اے عبدالرئوف مغل، یوسی چیئرمین عاطف مسعود بٹ، بلال نثار اور بشپ منور ایس خان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ، ایف آئی آر کا متن ہے کہ ان افراد نے دفعہ 144کا نفاذ ہونے کے باوجود ریلی نکالی ہے ، جبکہ تھانہ سبزی منڈی پو لیس نے بھی سب انسپکٹر فرید احمد کی مدعیت میں ریلی نکالنے پر سابق ایم پی اے و امیدوار پی پی 54عمران خالد بٹ کیخلاف ایف آئی آر درج کا اندراج کیا ہے ،تھانہ سبزی منڈی پو لیس نے ایک دوسری ایف آئی آر لائوڈ اسپیکر کا استعمال کرنے پر سابق ایم پی اے عمران خالد بٹ انکے بھائیوں ڈپٹی میئر سلمان خالد پومی بٹ اورکامران خالد بٹ کیخلاف درج کی ہے ، اسی طرح تھانہ سٹی وزیر آباد پو لیس نے بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سابق ایم پی اے شوکت منظور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں