گوجرانوالہ کو ترقی یافتہ شہروں کی طرح صاف ستھرا بنائیں گے،چوہدری صدیق مہر

پیر 16 جولائی 2018 23:55

گوجرانوالہ ۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی این اے 81چوہدری صدیق مہر اور امیدوار ایم پی اے پی پی 58ایس اے حمید نے کہا ہے کہ نظریہ اسلام کی روشنی میں قومی اور صوبائی اسمبلی میں نمائندگی کریں گے،گوجرانوالہ کو ترقی یافتہ شہروں کی طرح صاف ستھرا بنائیں گے اور پیر سیال کے اعتماد پر پورا اتریں گے ،کامیاب ہوکر اسمبلی میں اعلیٰ دینی روایات کے فروغ نظریہ پاکستان اور تاجدار ختم نبوت کے مقام کا تحفظ اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہوئے کا تحفظ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالوی گروپ کی طرف سے منعقدہ فرید ٹائون میں کارنر میٹنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انجمن غلامان سیال شریف کے سرپرست محمد اکرم چشتی سیالوی ،حافظ عمران یعقوب سیالوی، و متوسلین سیال شریف کی طرف سے پی ٹی آئی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔

(جاری ہے)

کارنر میٹنگ سے محمد اکرم چشتی سیالوی ،حافظ عمران یعقوب سیالوی،میا ں ناصر،میاں بلال ناصر ایڈووکیٹ نعیم نذیر سیالوی، یاسر بٹ سیالوی، صداقت علی سیالوی،مظہر گجر سیالوی،فیضان بٹ سیالوی نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ پیر آف سیال شریف کا کردار تحریک پاکستان میں بھرپور تھا اور آج تحفط نظریہ پاکستان ،تحفظ ختم نبوت کے لئے بھی نمایاں ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں