کامونکے،والد کی تیمارداری کیلئے میکے آئی خاتون کو بھاوج نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

منگل 17 جولائی 2018 22:35

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) والد کی تیمارداری کیلئے میکے آئی خاتون کو بھاوج نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔بتایا گیا ہے کہ تین روز قبل مخالف کی طرف ہونے والی فائرنگ سے ڈیرہ کوٹ محمد حسین کا محمد یوسف چوہان زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

سوموار کی شام محلہ امام کوٹ فاروق آباد سے اُسکی بیٹی گلشن بی بی اپنے خاوند کے ہمراہ کوٹ محمد حسین اپنے میکے میںوالد محمد یوسف کی تیمارداری کیلئے آئی جہاں پر گلشن بی بی اور اُسکی بھاوج صبیحہ بی بی میں جھگڑا ہوگیا تواسی بناپر صبیحہ بی بی طیش میں آگئی اور کمرے میں پڑے ہوئے پستول سے اندھا دھند فائرنگ کرکے گلشن بی بی کو شدید زخمی کردیا۔

اُسے تشویش ناک حالت کے پیش نظر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔جہاں پر موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گذشتہ روز گلشن بی بی دم توڑ گئی۔ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کرنے اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعش اُسکے لواحقین کے حوالے کردی ہے۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں