کامونکے،مقدمہ بازی کی رنجش پر آٹھ افراد نے ڈیرہ پر بیٹھے دوستوں پر فائرنگ

علاقہ میں خوف و ہراس، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

منگل 17 جولائی 2018 22:35

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) مقدمہ بازی کی رنجش پر آٹھ افراد نے ڈیرہ پر بیٹھے دوستوں پر فائرنگ کرکے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں ٹھٹھہ رائو کے ناصر علی اور رفاقت علی عرف رنگو وغیرہ میں مقدمہ بازی چل رہی ہے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ رات ناصر علی اپنے ڈیرہ پر دوستوں کرامت علی،عرفان احمد،وحید علی،عامر شیر،جعفر علی اور نذیر احمد کے ہمراہ موجود تھا کہ رفاقت عرف رنگو نے شیراز احمد،تجمل عرف کالو،زکریا ،شان علی اور تین نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے ڈیرہ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس پر ڈیرہ میں موجود افراد نے چھپ کر اپنی جانیں بچائی جبکہ فائرنگ سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں