کامونکے،الیکشن کے حوالے سے میں تبادلوں کا سلسلہ جاری

اے ایس پی کے ریڈر سے لے کر اردلی اور چاروں تھانوں کے محرر سے لے کر کانسٹیبل تک تبدیل کردئیے گئے

منگل 17 جولائی 2018 22:35

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) الیکشن کے حوالے سے میں تبادلوں کا سلسلہ جاری ،اے ایس پی کے ریڈر سے لے کر اردلی اور چاروں تھانوں کے محرر سے لے کر کانسٹیبل تک تبدیل کردئیے گئے ،تفصیلات کے مطابق الیکشن کے حوالے سے تبادلوں کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے اور گذشتہ روز سرکل کامونکے کے چاروں تھانوں اور اے ایس پی آفس کے تمام عملہ کو تبدیل کردیا گیا جس کے بعد اے ایس پی کے نئے ریڈر محمد پرویز،نائب ریڈر محمد عاشق ،حافظ اعجاز احمد،اسد،کمپیوٹر آپریٹر وقاراحمد اور ٹیلی فون آپریٹر عمردراز کو تعینات کردیاگیاہے اسی طرح تھانوں میں ایک ہی سرکل میں ایک سال سے تعینات رہنے والے تمام محرران سے لے کر کانسٹیبل تک تمام ملازمین کو تبدیل کردیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں