نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سی60سالہ شخص جاں بحق ، بیٹاشدیدزخمی

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:16

گوجرانوالہ۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکی60سالہ شخص کوقتل جبکہ40سالہ اٹلی پلٹ بیٹاشدیدزخمی کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق موضع دھونکل کارہائشی کفایت اللہ کلیراپنے چالیس سالہ اٹلی پلٹ بیٹے ذوالفقار احمدکے ساتھ ڈیرہ پر بیٹھے تھے کہ تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھندفائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں کفایت اللہ موقع پر دم جاں بحق ہوگیا جبکہ بیٹا ذوالفقار شدیدزخمی ہوگیا جسے طبی امدادکے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لایا گیا، تشویشناک حالت کے پیش نظراسے گوجرانوالہ ریفر کردیا گیا۔

ملزمان جائے وقو عہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔قتل کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں