آزادی اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے‘ صاحبزادہ محمد دائود رضوی

پیر 13 اگست 2018 23:51

گوجرانوالہ۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) امیر جماعت رضائے مصطفے پاکستان الحاج صاحبزادہ محمد دائود رضوی نے کہا ہے کہ آزادی اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے‘ یوم آزادی منانے کا بہترین طریقہ شکرانے کے نوافل کی ادائیگی اور بارگاہ رسالت میں درود وسلام کاہدیہ پیش کرنا اور شہدا تحریک پاکستان کیلئے بلندی درجات کی دعا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اہل وطن کو 72 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس موقع پر شہداء پاکستان کی قبور پر حاضری کی کوشش کی جائے اور پھولوں کی چادریں چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ وغیرہ سے حادثات اور جانی ومالی نقصان کا اندیشہ رہتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں