40بجلی چور گر فتار

جمعہ 17 اگست 2018 00:01

40بجلی چور گر فتار
گوجرانوالہ۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) میںبجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،صرف دو دنوں میں 40بجلی چور پکڑے گئے، بجلی چوروں کو 24 لاکھ 72 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو گیپکو محمد زاہد سلیم کی ہدایات پر گیپکومیں بجلی چوروں کے خلاف جاری حالیہ مہم کے دوران ریجن بھر سے مجموعی طور پرمزید40بجلی چور رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والوںسکندر اقبال، مزمل حیات، عامر شہزاد، اسد محمد، کلر عباس، غلام جعفر، شیر محمد، احمد خان، محمد شہباز، منظور احمد، محمد افضل، قمر عباس، اکبر علی، محمد آصف، ذوالفقار علی، عبدالستار، نور محمد، محمد حنیف، عامر شہزاد، محمد اسلم، منظور حسین، ریحانہ کنول، محمد انار، صبر حسین، سلطان علی، محمد رفیق، شبیر احمد، محمد یونس، عبدالحمید،جاوید بٹ، نیامت اللہ، شاہ دین، محمد صدیق، محمد زاہد، محمد صدیق، محمد عرفان، شمریز احمد، محمد مہدی اور امجد شکیل کے نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بجلی چوروں کوایک لاکھ52ہزارسے زائدیونٹس کی مد میں24لاکھ72ہزار روپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بِل جاری کر دیئے گئے ہیںجبکہ تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں بھی دے دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں