ملک کی ترقی اور بقاء کیلئے طلبہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،کرنل (ر)ساجد حسین وڑائچ

جمعہ 17 اگست 2018 00:02

گوجرانوالہ۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) لازوال قربانیوں سے حاصل کیے گئے ملک کی ترقی اور بقاء کیلئے طلبہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، قوم میں قیام پاکستان والا جذبہ بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارپرنسپل کرنل (ر)ساجد حسین وڑائچ،وائس پر نسپل میڈم جویرہ خلیل، پروفیسر حشام یوسف، پروفیسر رابعہ عاشق، پروفیسر انم، پروفیسر رضوان نقوی، پروفیسرشعیب نے نجی کالج گرلز کیمپس کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر اردو، انگلش تقریری مقابلوں،ملی نغموں اور کوئز مقابلوں میں طالبات نے اپنی آواز اورذہانت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے قیام پاکستان کے وقت دی گئی قربانیوں پرروشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری جان اور پوری دنیا میں ہماری پہچان ہے،یہ وطن عزیزہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے،اسے عظیم فلاحی ریاست بنانے کیلئے دل جان سے کوشش کرنا ہوگی،اور اپنی نسل نو کو جدو جہد آزادی پاکستان سے روشناس کروانے کیلئے ہمیں اپنا اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں