قربانی کے تقاضے پورے کرنے کیلئے مستحقین کا بھرپور خیال رکھا جائے ۔ نوید احمد بٹ

پیر 20 اگست 2018 21:27

گوجرانوالہ۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) سٹی صدر عام لوگ پارٹی نوید احمد بٹ نے کہا ہے کہ قربانی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت اور مسلمانوں کا مذہبی شعار ہے ۔

(جاری ہے)

قربانی کی اصل روح جھوٹی انا اور خواہشات کو اللہ کی رضا کے لئے قربان کرنا ہے، قربان کئے گئے جانور کا گوشت نہیں بلکہ ہماری نیت‘ ایثار اور جذبہ خدا کے حضور پیش ہوتا ہے ،حضرت ابراہیم ؑ و اسماعیل ؑ کی یہ لازوال قربانی انسانیت کے لئے اطاعت و ایثار کا عملی اور حسین نمونہ ہے، خوشی کے اس موقع کو غریب اور مستحق افراد میں خوشیاں بانٹ کر اللہ کی رضا کے حصول کا ذریعہ بنانا چاہئے۔

قربانی کے تقاضے پورے کرنے کیلئے مستحقین کا بھرپور خیال رکھا جائے ۔ نوید احمد بٹ نے مزید کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر صاحب حیثیت افراد قربانی کا گوشت اسلامی احکامات کی روشنی میں تقسیم کریں ۔ اپنے اردگرد عزیزوں ‘رشتہ داروں کا خاص خیال رکھیں ‘مہنگائی کے دور میں سال بھر گوشت استعمال نہ کر سکنے والے غرباء کو ترجیح دیں ۔عید پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ عید کے پرمسرت موقع پر امت مسلمہ کے اتحاد اور ملک کی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والے عوامل‘ بحرانوں‘ چیلنجز اور مشکلات کے خاتمے کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں