عمران عرف چندو ڈکیت گینگ کے پانچ ملزمان گرفتار، سات لاکھ روپے نقدی ، سات موٹر سائیکل، دس بکرے اور پانچ عدد پسٹل برآمد

پیر 20 اگست 2018 21:27

گوجرانوالہ۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کے احکامات کے پیش نظر تھانہ صدر گوجرانوالہ پو لیس کی ٹیم نے متعدد وارداتوں میں مطلوب اورسابقہ ریکارڈ یافتہ عمران عرف چندو ڈکیت گینگ کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے سات لاکھ روپے نقدی ، سات موٹر سائیکل، دس شاخ بکرے اور پانچ عدد پسٹل معہ گولیاں برآمد کئے ہیں،گرفتار کیے گئے ملزمان میں عمران عرف چندو( سرغنہ گینگ) سکنہ ڈسکہ ،محمد احسان سکنہ کامونکی،نوید اسلم سکنہ نارووال،محمد سفیان سکنہ کینٹ اوربابرریاض کچی فتو منڈ شامل ہیں ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اہم انکشافات کی توقع ہے۔شر پسند عناصر اور مختلف جرائم پیشہ گروہوں کے ملزمان کی گرفتاری اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی کے نتیجے میں علاقے کے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا اور مقامی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعودکا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے سخت اقدامات اپنائے جا رہے ہیں ۔ امن امان کی بحالی تک سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں