کوئی بھی ملک اور قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی، بیرسٹر عثمان ابراہیم

پیر 17 ستمبر 2018 23:42

گوجرانوالہ۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) طالب علموں کی حوصلہ افزائی سے ان کے چھپے ہوئے جوہر کھل کر سامنے آتے ہیں اور ملک و قوم کی ترقی میں استاد کا کردار بنیادی حیثیت کا حامل ہوتا ہے ۔ کوئی بھی ملک اور قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی ۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے و سابق وزیر بیرسٹر عثمان ابراہیم نے گورنمنٹ ایم سی ایلیمنٹری سکول نمبر 5 گوجرانوالہ میں بچوں اور اساتذہ میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں بچوں کے والدین اور معززین علاقہ نے بھی شرکت کی ۔ ہیڈماسٹر محمد طارق قریشی نے اپنے سکول کی تعلیمی کارکردگی پیش کرنیکے ساتھ ساتھ اپنے سکول کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ ایم این اے بیرسٹر عثمان ابراہیم نے سکول کے تمام مسائل کو حل کروانے کی یقین دہانی کروائی اور وعدہ کیا کہ میں اپنے انتخابی حلقے میں تمام سکولوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کروانے کیلئے اسمبلی میں بھی آواز اٹھائوں گا اور بہت جلد اساتذہ کی کمی کو پورا کر دیا جائیگا اور اس سلسلہ میں ہر ماہ اپنے حلقے کے سکولوں کا وزٹ بھی کیا کرونگا ۔

(جاری ہے)

ہیڈماسٹر محمد طارق قریشی کی تعلیمی کاوشوں کو بھی سراہا۔ اس موقع پر معروف سماجی شخصیت محمد آصف ‘تایا منیر ‘سکول کونسل کے رکن محمد اسلم ڈار نے بھی بچوں کو انعامات دیتے ہوئے سکول کی تعلیمی کارکردگی کو سراہا اور تمام اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں