نویں اور دسویں محرم کوگوجرانوالہ ریجن میں1064مجالس اور 705جلوسوںکے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے، آر پی او

منگل 18 ستمبر 2018 23:10

گوجرانوالہ۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) نویں اور دسویں محرم کوگوجرانوالہ ریجن میں1064مجالس اور 705جلوسوںکے سیکیورٹی انتظامات مکمل ،1764پولیس افسران سمیت 11435کنسٹیبلان ریجن بھر میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے،2445قومی رضاکار اور 5770سماجی تنظیموں کے رضار کار بھی پولیس کی امداد کے لئے موجود ہوں گے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ریجنل پولیس آفیسر شاہد حنیف نے ریجن بھر میں منعقد ہونے والے جلوس اور مجالس کے سیکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کے دوران کیا ۔

آر پی او نے دوران وزٹ کہا کہ سیکیورٹی انتظامات کو مزید فول پروف بنانے اور دیگر محکمہ جات کے ساتھ کو آر ڈی نیشن پیدا کرنے کے لئے ریجن بھر کے ضلعی پولیس کنٹرول رو م میں تمام محکمہ جات کے فوکل پرسن کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ریجنل پولیس آفیسر شاہد حنیف نے ضلع کے سنئیر پولیس افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں ،جس میں کہا گیا ہے کہ ممبران ضلعی امن کمیٹی ،مصالحتی کمیٹی،محافظ کمیٹی، محلہ کمیٹی ، تاجر کمیٹی و دیگر سماجی تنظیموںکے عہدیداروں اور سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، ہیلتھ، ٹیلی فون، گیپکو ،سوئی گیس و ضلعی انتظامیہ کے فوکل پرسنز کے ساتھ نزدیکی روابط رکھیں جائیںاور ان کے ساتھ مل کر مربوط اور جامع لائحہ عمل تیار کیا جائے ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں