وزیراعظم عمران خان قوم کے اعتماد پر پورا اترینگے، رانا بلال

بدھ 19 ستمبر 2018 22:57

گوجرانوالہ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان قوم کے اعتماد پر پورا اترینگے اور ان کے دور میں پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کریگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار رہنماپاکستان تحریک انصاف رانا بلال نے اپنے بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اب نئے دور کا آغاز ہوگا اور ملک میں ایسی تبدیلی آئیگی جسے سب محسوس کرینگے کرپشن لوٹ مار کا خاتمہ ہوگا اور ہر کام کے میرٹ پر ہونے کی فضا پروان چڑھے گی۔ عوام حکومت کے ساتھ ملکر ڈیمز کی تعمیر کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، تحریک انصاف کی حکومت عمران خان کی قیادت میں ملکی مسائل حل کرکے حقیقی تبدیلی لانے میں کامیاب ہوجائیگی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں