گوجرانوالہ،نویں محرم الحرام کے سلسلہ میںجلو س اورمجا لس کا انعقاد

جمعرات 20 ستمبر 2018 21:45

گوجرانوالہ۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) نویں محرم الحرام کے حوالے سے گوجرانوالہ میں103جلو س نکا لے گئے اور 150 مجا لس کا انعقاد بھی کیا گیا پو لیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات تھے جبکہ ضلع بھر میں موبائل فون سروس معطل رہی ،نویں محرم الحرام کے حوالے سے 103جلو س نکا لے گئے اور 150 مجا لس کا انعقاد کیا گیا تھا ،اسی طرح کو ٹلی پیر احمد شاہ سے ذوالجنا ح کا جلو س برآمد ہوا جو مقررہ روٹس سے ہو کر حویلی ڈاکٹر زین میں پہنچ کر اختتام پذیر ہو ا ،پو لیس کی جانب سے جلوسوں کے راستوں پرسکیو رٹی کے سخت ترین انتظا ما ت کئے گئے تھے ،پو لیس نے جلو س کے راستے خا ردار تا ریں اور ٹینٹ لگا کر سیل کر رکھے تھے جلو سوں کے اختتام پر امام با رگا ہو ں میں مجا لس کا سلسلہ جا ری ہوا،نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ گلستان معرفت کالج روڈ سے رات بارہ بجے برآمد ہو گا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ گلستان معرفت پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا، دوسری طرف نویں اور دسویں محرم الحرام کے سلسلہ میں موبائل فون سروس دن بھر معطل رہی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144نافذ ہونے کی وجہ سے ڈبل سوار ی پر بھی مکمل طور پر پابندی عائد تھی ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں