چوہدری ظہور الٰہی کی برسی کے موقع پر قرآن خوانی کا انعقاد

پیر 24 ستمبر 2018 23:37

گوجرانوالہ۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء)مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے والد چوہدری ظہور الٰہی کی برسی کے موقع پر گوجرانوالہ میں قرآن خوانی کروائی گئی، مسلم لیگ ق گوجرانوالہ کے رہنمائوں شیخ حسنین ہاشمی ،سید طاہر رضارضوی اوردیگر کی زیر نگرانی قرآن خوانی کی تقریب کا انعقادکیاگیا، تقریب میں مقامی کارکنوں کے علاوہ طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے چوہدری ظہورالٰہی کی ملک وقوم اورجمہوریت کیلئے خدمات اورقربانیوںکوسراہا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں