انسداد سموگ مہم کا آغاز ضلع بھر میں کل سے کردیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

منگل 25 ستمبر 2018 23:45

گوجرانوالہ۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) انسداد سموگ مہم کا آغاز ضلع بھر میں کل سے کردیا جائے گا، مہم میں ضلعی انتظامیہ، پولیس ،محکمہ ماحولیات ، میونسپل کارپوریشن، ڈسٹرکٹ آر ٹی اے ، ٹریفک پولیس ،این ایچ اے سمیت دیگر اداروں کی ٹیمیں حصہ لیں گی ، شہریوںکو صاف ماحول باہم پہنچانے اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے سخت اقدامات اٹھانے سے گریز نہیں کیا جائے گا ،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ کا ڈسٹرکٹ پولوشن کنڑول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب ،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کنول بتول، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر رابعہ ریاست ، اسسٹنٹ کمشنرسٹی حناء ارشد، اسٹنٹ کمشنر صدر نجیب اللہ ترین، ڈی ڈی ماحولیات وسیم احسن چیمہ ،اے سی ہیڈ کوارٹر مظہر اقبال ، جنرل اسسٹنٹ ریونیو ڈاکٹر صفدر حسین ، ڈی ڈی انڈسٹری ، ڈی ڈی این ایچ اے ، سب رجسٹرار اربن مبین ، ڈائریکٹر ایگریکلچرڈاکٹر جاوید پڈیار، چیف آفیسر کارپوریشن چودھری نصیر اور دیگر شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں