کھیلیں صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، خالد حسین انصاری

بدھ 10 اکتوبر 2018 23:59

گوجرانوالہ۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) کھیلیں صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں‘ مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے کر ہم نوجوا ن نسل کی بہتر کردار سازی کرکے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنا سکتے ہیں، ان خیالات کااظہارسماجی شخصیت خالد حسین انصاری نے اکھاڑہ اچھا پہلوان شیرانوالہ باغ میں دیسی کشتیوں کے مقابلوںکی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کشتیوں میں منصف کے فرائض ریاض پہلوان ستارہ پاکستان نے ادا کئے جبکہ جج پہلوان‘ عبدالغفور بھنڈر‘ مانا پہلوان دیگانوالہ‘ خلیفہ کالو پہلوان‘ خلیفہ حامد پہلوان پری پیکر‘ طارق ڈار پہلوان‘ اسد بٹ نے منتظم کے فرائض انجام دئیے۔

(جاری ہے)

کشتیوں کے مقابلوںمیں رانا لیاقت پہلوان نے فرزند پہلوان گجراتی کو‘ ریاض پہلوان نے ضیغم پہلوان کو‘ آصف چیتا پہلوان نے گولی پہلوان کو‘ طارق پہلوان نے بلو گجر پہلوان کو‘ عامر پہلوان نے آفتاب پہلوان کو سلیم پہلوان نے بلال پہلوان کو‘ مہر بادشاہ پہلوان نے بالی پہلوان کو‘زید پہلوان نے وقار پہلوان کو‘ عمیر پہلوان نے شبروز پہلوان کو‘ رانا علی پہلوان نے ابو بکر پہلوان کو‘دائود پہلوان نے عثمان پہلوان کو چت کردیا جبکہ کالی پہلوان اور بابر پہلوان‘ احمد پہلوان اور فیاض پہلوان کے درمیان مقابلہ برابر رہاعلاوہ ازیں جنید بٹ پہلوان بلا مقابلہ کامیاب قرار دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں