پاکستان کی بقا کے لئے ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور

جمعہ 12 اکتوبر 2018 00:02

گوجرانوالہ۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ فرقہ وارانہ کشیدگی اور ایک دوسرے پر کفر کے فتوے ہماری ساخت کمزور کررہے ہیں، پاکستان کی بقا کے لئے ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے‘ ہمارے اختلافات کی بہ نسبت اتفاقات زیادہ ہیں مگر ہم باہمی رواداری کی بجائے عجیب تنا کا شکار ہیںمقام افسوس ھے کہ ہم نے اللہ کے گھروں کو بھی آپس میں بانٹ رکھا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناظم اعلی جماعت اہلحدیث پنجاب اور کل مسالک علما بورڈ کے مرکزی رہنما مولانا محمد سلیمان شاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ریاست مدینہ طرز حکومت کا اعلان خوش آئند بات ہے مگر اس کے لئے ارباب اقتدار سے عوام الناس تک ہم سب کو اسوہ حسنہ کی پیروی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

معاشرے میں عورت کی حفاظت عصمت حدوداللہ کا قیام اور قرآن و سنت کو راہ عمل بنا کہ ہم وطن عزیز میں قیام امن کو ممکن بنا سکتے ہیں۔

علامہ عاصم مخدوم، علامہ اصغر عارف چشتی، ڈاکٹر بدر منیر سیفی،پیر عثمان نوری،مولانا شکیل الرحمن ناصر، ڈاکٹر عبدالغفور راشد و دیگر علما نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پروفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے بین المسالک رواداری خدمات کے اعتراف میں مولانا محمد سلیمان شاکر اور دیگر علما و مشائخ کو اعزازی پگڑیاں بھی پہنائیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں