شہریوں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے ریجن بھر میں ڈرائیونگ سکول کو مزید اپ گریڈ کیا جا رہا ہے‘ریجنل پولیس آفیسر

جمعہ 12 اکتوبر 2018 00:02

گوجرانوالہ۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) ریجنل پولیس آفیسر شاہد حنیف نے کہا کہ گوجرانوالہ ریجن میں ٹریفک پولیس کو مثالی بنائیں گے۔ شہریوں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے ریجن بھر میں ڈرائیونگ سکول کو مزید اپ گریڈ کیا جا رہا ہے‘ ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کے قیام کا مقصد یہی ہے کہ مرد وزن شہری ٹرینڈافسران سے ڈرائیونگ کی تر بیت حاصل کر یںجس سے نہ صرف شہریوں میں ٹریفک قوانین بارے شعور پیدا ہوگا بلکہ ان سنہری اصولوں پر عمل کرنے سے حادثات میں واضح کمی آئے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کے ایک سال مکمل ہونے اور گیارہواںکورس مکمل کرنے والے شرکاء کے اعزاز میں منعقد ہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ،کورس پاس کرنے والوں میں 13خواتین سمیت 52افراد شامل ہیں اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر غلام عباس، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز مقصود احمد لون،چیف لائیبریرین محمد شاہد، انچارج ڈرائیونگ سکول ایوب قادر، انچارج ایجوکیشن ٹریفک ونگ عدیل امجد، فرخ حمید، پولیس ترجمان عامر وسیم ودیگر افسران بھی موجود تھے چیف ٹریفک آفیسر غلام عباس نے آر پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 10اکتوبر 2017کو ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کا آغاز کیا گیا تھا اب تک 11کورسسز مکمل ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں