کھیلوں کے فروغ کیلئے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے، کمشنر

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 21:28

گوجرانوالہ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اسد اللہ فیض نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے‘ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طر ف راغب کرنے کیلئے کھلاڑیوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔انہوں نے گوجرانوالہ میں فن پہلوانی کے فروغ کیلئے ایک ریسلنگ اکیڈمی قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

(جاری ہے)

وہ اپنے دفتر میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ریسلر گولڈ میڈلسٹ انعام پہلوان سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر آر پی او شاہد حنیف بھی موجود تھے ،کمشنر گوجرانوالہ نے گولڈ میڈل جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے انعام پہلوان کو مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے پچاس ہزار روپے کا چیک بھی انہیں بطور انعام پیش کیا۔ کمشنر اسد اللہ فیض نے کہا کہ گوجرانوالہ میں قائم ہونے والی اکیڈمی کا نام پاکستان ریسلنگ اکیڈمی ہوگا اور اسے دو ماہ کے مختصر عرصے میں فنکشنل کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں