گو جرانوالہ، نا معلوم ڈاکو ئوں نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی سے طلائی زیورات اور نقدی چھین لی

پیر 15 اکتوبر 2018 23:30

گو جرانوالہ۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) تین نا معلوم ڈاکو ئوں نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی سے طلائی زیورات اور نقدی چھین لی،ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔

(جاری ہے)

حاجی پورہ کارہائشی محمداجمل اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پرگھرجارہا تھا کہ جی ٹی روڈ پر نامعلوم تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اورجان سے ماردینے کی دھمکی دیکرطلائی زیورات اور نقدی چھین لی مزاحمت کرنے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں