سی پی او اور ڈپٹی کمشنر کانندی پور ہائیڈل پاور پراجیکٹ کا دورہ

منگل 16 اکتوبر 2018 00:01

گوجرانوالہ۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ نے گزشتہ روزنندی پور ہائیڈل پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا ،سیکورٹی اور انتظامی معاملات کے حوالے سے ایس اپی ایس پی یو عابد ،گیپکو حکام ،پرائیوٹ سیکورٹی ایجنسی کے انچارج ،چائنیز فرم اور دیگر حکومتی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی ،اس موقع پر انہوں نے پراجیکٹ کے حفاظتی انتظامات کی چیکنگ کرتے ہوئے سیکورٹی انتظامات میں مزید جدت لانے کی ہدایت کی ،پراجیکٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر مسلح جوانوں کی موجودگی کو سراہا ۔

واک تھرو گیٹ کے ذریعے آنے و الے اشخاص کی تلاشی کو خوش آئند قرار دیا ۔سرچ لائیٹس میں مزید اضافے اورحفاظتی الارم سسٹم کوخود کار نظام سے منسلک کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ ،پولیس ،گیپکو ،پرائیوٹ سیکورٹی ایجنسی ،چائنیز فرم اور دیگر متعلقہ اداروںکوآپس میں ہم آہنگی اور اشتراک پیداکرتے ہوئے سیکورٹی اور انتظامی امور کو منظم کرنے کی تلقین کی۔

اس موقع پرایس پی سول لائنز ڈویژن وقار شعیب انور ،اے سی صدر ڈاکٹر صفدر ،ایس پی ایس پی یوعابد،گیپکو حکام ،پرائیوٹ سیکورٹی ایجنسی کے انچارج ،چائنیز فرم،انچارج سیکورٹی انسپکٹر محی الدین اور دیگر حکومتی اداروںکے نمائندگان بھی موجود تھے،آخر میںسٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ نے ایس پی ایس پی یو عابد کی طرف سے پیش کردہ سیکورٹی و انتظامی تجاویز کو فوری عملی جامہ پہنانے کے احکامات جاری کئے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں