تجاوزات کے خلاف آپریشن کو مزید موثر بنانے کے لئے انکروچمنٹ ڈرائیو سیل بنانے کافیصلہ

منگل 16 اکتوبر 2018 23:56

گوجرانوالہ ۔ 16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اسد اللہ فیض کا ضلع گوجرانوالہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کو مزید موثر بنانے کے لئے انکروچمنٹ ڈرائیو سیل بنانے کافیصلہ ، انکروچمنٹ سیل کا بنیادی مقصد عوام کی جانب سے قبضہ کی شکایات سن کر ان کو جلد از جلد حل کرنا ہوگا۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے حکم دیا کہ اس سیل میں ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل کے نمائندے سمیت تمام متعلقہ اداروں کے نمائندگان شامل ہوں گے ،اجلاس میں آر پی او گوجرانوالہ شاہد حنیف‘ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) رابعہ ریاست ‘سی پی او معین مسعود‘ اے سی سٹی گوجرانوالہ ‘ اے سی صدر گوجرانوالہ‘ نمائندہ ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل‘ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ نے کمشنر گوجر انوالہ ڈویژن اسد اللہ فیض کو تجاوزات کے خلاف آپریشن پر بریفنگ دیتے ہو ئے بتایاکہ اب تک ضلع میں 6000 کنال سے زیادہ زمین واگزار کروائی گئی ہے جس پر کمشنر گوجرانوالہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا اور تلقین کی کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن اسی طرح چلتے رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

کمشنر اسد اللہ فیض نے کہا کہ یہ پوری انتظامیہ کا بنیادی فرض ہے کہ وہ عوام کی شکایات کو فوری سن کر ان کو ترجیحی بنیاد پر حل کریں ، تجاوزات کے خلاف اس آپریشن کو کامیابی سے جاری رکھنے کے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور عدلیہ میں مکمل اور بھر پور کوآرڈینیشن ہو۔ اجلاس کے آخرمیں میں کمشنر نے اس بات پرر زور دیاکہ زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے والے گروہوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں