شہریوں کو پولیس خدمت مرکز پر مزید سہولتیں فراہم کریں گے، سی پی اوگوجرانوالہ

منگل 16 اکتوبر 2018 23:56

گوجرانوالہ ۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) شہریوں کو پولیس خدمت مرکز پر مزید سہولتیں فراہم کریں گے ،قبل ازیں ایک چھت تلے مختلف عنوانات کے تحت بارہ خدمات فراہم کی جا رہی ہیں جن میں پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لرنر پرمٹ،گمشدہ بچوں کی تلاش میںمدد،جنرل پولیس ویری فیکیشن، گمشدگی دستاویزات ، ایف آئی آر کی نقل، پولیس وہیکل ویری فیکیشن، قانونی رہنمائی برائے تشدد خواتین ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، جنرل رجسٹریشن کرایہ داران،جرم کی اطلاع وغیرہ شامل ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے گزشتہ روز ا شرف مارتھ شہید پولیس لائنز میں واقع پولیس خدمت مرکز کا وزٹ کرتے معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی سول لائنز وقار شعیب انور ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ناصر حنیف و دیگران بھی موجود تھے ۔سی پی او نے دوران وزٹ پولیس خدمت مرکز کی صفائی ، الیکٹرانک ٹوکن مشین کی ورکنگ،الیکٹرک واٹر کولر، واک تھرو گیٹ، سیکیورٹی انتظامات اور سیٹنگ ایریا چیک کیا ۔ انہوں نے پولیس خدمات سے استفادہ کرنے کے لئے آنے والے وزیٹرز سے انٹر لنک سسٹم اور خدمات میں مزید بہتری لانے کے لئے فیڈ بیک بھی لیا ۔اس موقع پر معززین نے پولیس خدمت مرکز کی خدمات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں