گوجرانوالہ میں رشتے کے تنازع پر کزن نے فائرنگ کر کے کزن کو قتل کردیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 21:05

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) گوجرانوالہ میں رشتے کے تنازع پر کزن نے فائرنگ کر کے کزن کو قتل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے فیض رسول میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں کزن نے کزن کو قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم محبوب کی اویس کے گھر سے منگنی ٹوٹی تھی جس پر ملزم نے فائرنگ کردی۔ ملزم کی فائرنگ سے اویس نامی شخص جاں بحق ہو گیا ،ْپولیس نے مقتول اویس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں