فضائی آلودگی اور بیماریوں کے خاتمہ کے لئے شجر کاری ضروری ہے،ڈاکٹر معین

بدھ 17 اکتوبر 2018 23:17

گوجرانوالہ۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) فضائی آلودگی اور بیماریوں کے خاتمہ کے لئے شجر کاری نہایت ضروری ہے۔پاکستان کو سر سبز بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر معین مسعود اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ نے اشرف مارتھ شہیدپولیس لائنز میں صاف اورسر سبزو شاداب پنجاب مہم کے تحت پودے لگاتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرایس ایس پی آپریشنز امیر عبداللہ نیازی ،ایس پی سول لائنزوقار شعیب ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ناصر حنیف و دیگر سنیئر پولیس افسران و ملازمان موجود تھے۔ بعد ازاںسٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ نے تھانہ گکھڑ منڈی اور تھانہ صدر وزیر آباد کا دورہ بھی کیا جہاں پر بھی صاف اورسر سبزو شاداب پنجاب مہم کے تحت پودے لگائے ۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس آفیسر کے ہمراہ ایس پی صدر ڈویژن شہباز الہی ، ایس ڈی پی اووزیر آباد ریاض الحق ،ایس ایچ اوصاحبان و دیگر سماجی و سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں ۔

سٹی پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ پولیس عوام کی عزت ،جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ فضائی آلودگی اور گندگی کے خلاف بھی بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے وطن پاکستان کو سر سبز و شا داب اور صاف بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ درخت زمین کا حسن اورزیور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر ڈویژن کے تمام تھانہ جات میں پھل دار اور پھول دار پودے لگائے جا رہے ہیں ۔آخر میں علاقہ معززین ودیگر سماجی شخصیات نے اظہار خیال کرتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کے صاف اورسر سبزو شاداب پنجاب مہمکے حوالے سے کئے جانے والے عملی اقدامات کو سراہا اور اس مہم میں عام شہری کے طور پر اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں