اللہ کے حکم اوررسول اللہؐ کی اطاعت ہم سب پرلازم ہے،علامہ مولانامنظوراحمد

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 20:30

گوجرانوالہ۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) سب سے بڑی طاقت قدرت والی صرف اللہ کی ذات ہے جودوجہانوںکامالک ہے،ان خیالات کااظہارعلامہ مولانامنظوراحمدنے مرکزی جامع مسجداہلحدیث میںزیرسرپرستی چودھری محمدمالک ڈھڈی وچودھری عابدوڑائچ ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث منعقدہ درس قرآن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہاکہ اللہ کے حکم اوررسول اللہؐ کی اطاعت ہم سب پرلازم ہے اس کے بغیرایمان کی تکمیل نہیںہوتی ،انہوںنے مزیدکہاکہ والدین بلندمقام رکھتے ہیںاوررب کی رضاکیلئے کی جانے والی عبادت ہی قبول ہوتی ہے، انہوںنے کہاکہ صحابہ اکرامؓ کی زندگیاںہمارے لیے مشعل راہ ہیںجنہوںنے ہمیشہ ادب واحترام کوملحوظ خاطررکھا، انہوںنے مزیدکہاکہ ہم دشمنوں کی گیدڑبھبھکیوںسے ڈرنے والے نہیںجب تک ہمارے پاس جنرل قمرجاویدباجوہ جیسے سپہ سالارموجودہیںپاکستان کی طرف کوئی آنکھ اٹھاکربھی نہیںدیکھ سکتا، انکے علاوہ علامہ عبدالقدیرسلفی ،محمداصغرتوحیدی ،قاری عدنان شفیق نورپوری ،علامہ طیب شفیق سلفی ،قاری عبدالباسط ،قاری احمدنوازہزاروی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں