راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب ندیم عرف دیمو ڈکیت گینگ کے چارملزمان گرفتار، دو لاکھ سے زائد نقدی، چار موٹر سائیکل ناجائز اسلحہ برآمد

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 20:33

گوجرانوالو۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعودکے احکامات کے پیش نظرایس پی سٹی شہباز الٰہی کی قیادت اور ڈی ایس پی کوتوالی عبدالقیوم گوند ل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ با غبانپورہ انسپکٹر زاہد حسین شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راہزنی کی بیسیوںوارداتوں میں مطلوب ندیم عرف دیمو ڈکیت گینگ کے چارملزمان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے دو لاکھ بیس ہزار روپے نقدی، تین لاکھ روپے سے زائد مالیتی کے چار موٹر سائیکل اور دو پسٹل معہ گولیاں برآمد کیے ہیں۔

گرفتار کیے گئے ملزمان میںندیم عرف دیمو ( سرغنہ گینگ) سکنہ ٹھیری سانسی گوجرانوالہ ،عاقب ملک، عبدالرزاق ساکنان فطری چوک اور سجاد اصغر سکنہ بدوگی قصائیاں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی آپریشن اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے سی پی اوڈاکٹر معین مسعود نے ایس پی سٹی شہباز الٰہی کو خصوصی ہدایات جاری کیں ۔

جنہوں نے ڈی ایس پی کوتوالی عبدالقیوم گوندل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ با غبانپورہ انسپکٹر زاہد حسین شاہ ،ٹی اے ایس آئی محمد امین، صداقت علی ،محمد عا رف، بلال منظور و دیگران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی اور انہیں ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔ایس ایچ او تھانہ با غبانپورہ انسپکٹر زاہد حسین شاہ اور ان کی ٹیم نے ملزمان کی گرفتار ی کے لئے سی آر او ریکارڈ سے استفادہ کیا ۔

مخبری کے نیٹ ورک کو وسعت دی اور سائنٹیفک آلات کی موجودگی میں پیشہ وارانہ مہارت کو برؤئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ندیم عرف دیمو ڈکیت گینگ کے چار ملزمان کو گرفتار کیا ۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے تھانہ باغبانپورہ ، گرجاکھ اور صدر گوجرانوالہ کے علاقے میں رہزنی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔دوران ابتدائی تفتیش ملزمان نے تفتیشی ٹیم کو مزید بتایا کہ وہ ر ات کے اندھیرے میں گھات لگا کر کھڑے ہو جاتے اور راہگیروںسے اسلحہ کے زور پر نقدی ، قیمتی اشیاء ، طلائی زیورات چھین لیتے ۔

ملزمان گلیوں میں کھڑی لاوارث موٹر سائیکل بھی چوری کر لیتے۔ ملزمان نے گلہ گھڑتلیاںوالا، گلہ رانا آفتاب والا، گلہ اکبر بٹ والا،گھوڑے شاہ قبر ستان ، گورونانک پورہ،آبادی میر وزیر، آبادی محمد بخش، گلہ تاراں والا، نواب چوک،واپڈا گرڈ اسٹیشن عالم چوک اور سبزی منڈی کے قرب و جوار میں بھی وارداتوں کا انکشاف کیا۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔

اہم انکشافات کی توقع ہے۔گروہ کے پس و پیش ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں ۔شر پسند عناصر اور جرائم پیشہ وگروہ کے ملزمان کی گرفتاری پر علاقے کے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔ مقامی پولیس کو پذیرائی دیتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ ایس پی سٹی شہباز الٰہی کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری سے سٹی ڈویژن سے رہزنی کی واردتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعودنے ایس ایچ او تھانہ با غبانپورہ انسپکٹر زاہد حسین شاہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں