لین دین کے تنازعہ پرشاگردنے فائرنگ کرکے استاد کو قتل کردیا

منگل 13 نومبر 2018 22:43

گوجرانوالہ۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) لین دین کے تنازعہ پرشاگردنے بھائی کے ساتھ مل کر فائرنگ کرکے استاد کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موضع کھیوے والا کا رہائشی سکول ٹیچر منیر گورنمنٹ ہائی سکول کٹھورکلاں میں پڑھانے کے لئے جارہا تھا کہ راستے میں شا گرد ذیشان اوراسکے بھائی عدنان چیمہ نے روک کرفائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ماسٹر منیرشدیدزخمی ہوگیا جسے طبی امدادکے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگیا۔وجہ قتل رقم کا لین دین بتایا جاتاہے ۔تھانہ صدر پولیس کو واقعہ کی اطلاع کردی گئی۔ملزم فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں