درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ،یاسمین مشتاق

منگل 13 نومبر 2018 22:43

گوجرانوالہ۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ،درخت جانداراوررب کریم کی حمد وثناء کرتے ہیںجہاںدرختوں کی بہتات ہوگی وہاں ماحولیاتی آلودگی کم اوربارشیں بروقت ہونگی جبکہ سیلاب اورزمینی کٹائو کاخطرہ بھی بڑی حد تک ختم ہوجاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارچیئرپرسن آئی ڈبلیو سی وزیرآبادڈسٹرکٹ 341یاسمین مشتاق،صدرانر وہیل کلب وزیرآباد کرن تحسین نے انر وہیل کلب وزیرآبادڈسٹرکٹ 341کے زیراہتمام شجرکاری مہم کے سلسلہ میںمثمن برج میں پودالگاتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیکرٹری شہناز سردار،تحصیل جنرل سیکرٹری راشقہ مصطفی ودیگر عہدیداران بھی موجودتھیں ۔انہوںنے کہا کہ وقتی درخت لگانا کوئی مستقل حل نہیںبلکہ لگائے گئے پودوں کی مسلسل نگہداشت اصل کام ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں