گوجرانوالہ ،ْعلاقائی بینچ کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر ڈسٹرکٹ بار کی ضلعی عدالتوں کے داخلی دروازوں اور عدالتوں کی تالہ بندی

ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ کے صدر کی قیادت میں وکلا کی عدالتی برآمدوں میں نعرے بازی ،ْجوڈیشل افسران کے داخلی گیٹ کو بھی بند کر دیا گیا

بدھ 14 نومبر 2018 15:55

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) گوجرانوالہ ڈویژن میں لاہور ہائی کورٹ کے علاقائی بینچ کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر ڈسٹرکٹ بار نے ضلعی عدالتوں کے داخلی دروازوں اور عدالتوں کی تالہ بندی کر دی، جوڈیشل افسران کے داخلی گیٹ کو بھی بند کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ کے صدر کی قیادت میں وکلا نے عدالتی برآمدوں میں نعرے بازی کی ،ْتالہ بندی کے باعث جوڈیشل نظام تعطل کا شکار ہوگیا، جوڈیشل افسران عدالتوں میں نہ پہنچ سکے، مقدمات کی سماعت رک گئی۔

سیشن جج راؤ عبدالجبار نے وکلاء کے ہڑتالی کیمپ میں پہنچ کر تالہ بندی ختم کروانے کیلئے وکلاء سے مذاکرات کیے جو ناکام ہوگئے۔صدر ڈسٹرکٹ بار نور محمد مرزا کے مطابق علاقائی بینچ کے قیام تک جدوجہد جاری رہے گی۔ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار وقار بٹ نے کہا کہ وعدوں کے باوجود کسی حکومتی نمائندے نے رجوع نہیں کیا۔ وکلا رہنماؤں کا کہنا ہے علاقائی بینچ کا قیام ان کا آئینی حق ہے جو لے کر رہیں گے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں