خستہ حال پارک اور گندگی کسی قیمت پر قبول نہیں،شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس کو پودوں اور پھولوں سے سجانے کیلئے شجر کاری مہم کا آغاز ہو چکا ہے، چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ

بدھ 14 نومبر 2018 23:53

گوجرانوالہ۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) خستہ حال پارک اور گندگی کسی قیمت پر قبول نہیں،شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس کو پودوں اور پھولوں سے سجانے کیلئے شجر کاری مہم کا آغاز ہو چکا ہے تمام زونز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ممکنہ وسائل مہیا کر کے بحالی پروگرام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے ٹاسک تفویض کر دیئے گئے ہیںاور روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے علی الصبح مدینہ پارک پیپلز کالونی کے دورے کے موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ملازمین حاضری چیک کرنے کے ساتھ ساتھ پارک کا تفصیلی دورہ کیا اورپارک کی خستہ حالی، پودوں کی تباہی پانی نہ لگنے اور ملازمین کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہارکیا اورپارک کی املاک کی حفاظت میں کو تاہی پر متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور دیگراہلکاروں کو جواب طلبی کے نوٹس جاری کرنے کے احکامات دیئے اس موقع پر شہریوں نے مشکلات و مسائل بیان کیئے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ایچ اے نے کہا کہ محکمہ کی املاک کو نقصان پہنچانے اور فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی جارہ ہے اور شہریوں کو آلودگی سے پاک فضا اور کلین اینڈ گرین گوجرانوالہ دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے جار ہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں