تعلیم کے ساتھ بچوں کی اخلاقی تربیت انتہائی ضروری ہے،ایس اے حمید

جمعرات 15 نومبر 2018 23:50

گوجرانوالہ۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید نے کہا ہے کہ بچوں کو اعلی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت بھی انتہائی ضروری ہے تاکہ وہ عملی زندگی میں ناصرف ایک کامیاب بلکہ ایک اچھا انسان بن کر ملک و قوم کی خدمت کرسکیں، دکھی انسانیت اور خلق خدا کی خدمت کیلئے بچوں میں ایثار اور قربانی کے جذبہ کو فروغ دینا ہوگا تاکہ معاشرہ پیار، محبت اور امن کا گہوارہ بن سکے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی سکول جونیئر سیکشن کینال میں اوپن ڈے کی ایک روزہ تقریب کا افتتاح کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر طلباء و طالبات نے مختلف تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں