اندیشہ ہے پارلیمنٹ 1974کے بل کو منسوخ ہی نہ کر دے،مفتی کفایت اللہ

ملک میں خوف کا ماحول ہے ، خوف سے بغاوت کرکے دین الہی پر زندگی بسر ہو سکتی ہے ، سابق ممبر صوبا ئی اسمبلی

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:47

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) اندیشہ ہے کہ پارلیمنٹ 1974کے بل کو منسوخ ہی نہ کر دے، ملک میں خوف کا ماحول ہے ، خوف سے بغاوت کرکے دین الہی پر زندگی بسر ہو سکتی ہے ، ان خیالات کا اظہار جمعیت علما ئے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما و سابق ممبر صوبا ئی اسمبلی کے پی کے مفتی کفایت اللہ نے کامونکے میں آل پا رٹی تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، اس موقع پر مولانا ریا ض جھنگوی، مولانا ضیا ء الحسن شاہ، مولا نا حافظ عمر خطاب ، محمد اقبال چو ہدری ، حکیم حافظ نعیم اور مولانا عبد المجید تو حیدی سمیت علما ء اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی نبیاد ہے اوراسلام کی عمارت اسی عقیدہ پر کھڑی ہے ،پاکستان میں جبر کا ماحول چل رہا ہے ، یہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان نہیں ہو سکتا جہاں اسلام کی تو ہین کرنے والوں کو امریکیوں اور یہودیوں کی خوشنو دی کے لیے چھو ڑدیا جا ئے، انہوں نے کہا کہ دہشت گر دی کے خلاف جنگ میں جنوبی پنجاب کے سینکڑوں افراد کو ما روائے عدالت قتل کیا گیا اور ملک میں خوف کا ماحول قائم کیا گیا اس ماحول میں میڈیا اور مولوی کو محدود بولنا پڑتا ہے ، مفتی کفایت اللہ نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ٖف) ووٹ کی سیاست کر تی ہے ہم ستر سال سے ملک میں نظام اسلام قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن آج تک ایک صوبہ ضلع یا تحصیل میں بھی قائم نہیں کر سکے ، انہوں نے کہا کہ حضورؐ کو نا ماننے والا 1974میں پارلیمنٹ نے کا فر قرار دیا تھا ، اب جس طریقہ سے عدالت کی آڑ لیکر آسیہ معلونہ کو آزاد کیا گیا ہے ہمیں اندیشہ ہے کہ اسی طر ح کسی دن پارلیمنٹ 1974کا بل منسوخ نہ کردے، انہوں نے کہا کہ حقیقی اپوزیشن عوام ہیں ،

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں