پاکستان چین سمیت دیگر ملکوں کو گوشت بر آمد کر سکتا ہے ، چو ہدری عبد اللطیف

جمعرات 6 دسمبر 2018 22:35

گو جرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) پا کستان کسان ویلفیر کو نسل کے چیر مین چو ہدری عبد اللطیف سہو نے کہا ہیکہ پاکستان میںزرعی زمین بہت زایادہ تعداد میں بے آباد پڑی ہے خاص کر ضلع بھکر،لیہ،میانوالی،خو شاب،بہاول پور،جھنگ،کے ریتلے علاقوں میںجہاں پر زمینی پانی بھی بہت اچھا ہے وہاں پر چارے کی ہر قسم کی فصل اگائی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ایسے علاقوں میں بھینس اور گائے کے بچے یعنی کٹے اور بچھڑے پال کر دوسرے ملکوں خصو صا چا ئنا کو گو شت بر آمد کر کے بھاری زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔ایسے علاقوں میں دو سو مرلے کے چھو ٹے چھو ٹے ماڈل فارم بنا نے کے لے حکو مت زمینداروں کی حو صلہ افزائی کرے توایک ماڈل فارم میں پانچ سو کٹے اور بھچڑوں کی پر ورش کی جا سکتی ہے۔دو سال تک ایک کٹے یا بچھڑے کی بہترین پر ورش کی جائے تو اس کا وزن پانچ من یعنی دو سو کلو گرام آسانی سے ہو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں