شہریوں کے بنیادی مسائل کا حل تحریک انصاف کا مشن ہے ،رانا ناصر محمود

جمعرات 6 دسمبر 2018 22:41

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) بانی رکن رانا ناصر محمود سابقہ چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف پی پی 54 گوجرانوالہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا مشن عوام کے بنیادی مسائل کے حل کر کے ایک باوقار طرز زندگی دینا ہے۔

(جاری ہے)

عام انتخابات میں جو وعدے کئے وہ پورے کئے جائیں گے۔ ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پی ایچ اے گوجرانوالہ کے چیئرمین ایس اے حمید ایڈووکیٹ سے انکے آفس میں خصوصی ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقعہ پر چیئرمین ایس اے حمید نے کہا کہ پی ایچ اے گوجرانوالہ کی خوبصورتی کیلئے کوشاں ہیں ، گوجرانوالہ کو پنجاب کا خوبصورت ترین شہر بنانے کا عزم کر رکھا ہے ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں