سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود کا مختلف تھانوں کو دورہ ، پولیس کی کارکردگی چیک کی

جمعرات 6 دسمبر 2018 22:41

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود نے گزشتہ روز تھانہ کوٹ لدھا ،قلعہ دیدارسنگھ اور تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کا اچانک دورہ کیا اورتھانہ کی صفائی اور جرائم کے انسداد کے حوالے سے پولیس کی کارکردگی چیک کی۔ دیانتداری سے فرائض انجام دیتے ہوئے کارکردگی میں مزید بہتر ی لانے کی ہدایت کی۔

مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے حوالے سے ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرفتاری نہ دینے و الے مجرمان کی جائیداد ضبط کروائی جائے ۔تھانہ انصاف کی بنیادی اکائی ہے ۔ تھانہ میں بہتر ورکنگ ہی امن کی ضامن ہے ۔ اس موقع پر سرکلزکے ایس ڈی پی اوز اورمتعلقہ ایس ایچ اوز بھی موجود تھے ۔سی پی او نے زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس ملاحظہ کی ۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔مجرمان اشتہاری کی گرفتاری اور بہتر تفتیش کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ درخواست دہندگان سے شائستہ گفتگو کی جائے ۔سی پی او صاحب نے سائلین کی شکایات جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ظلم و تشدد عد م برداشت ہو گا ۔تھانہ کی صفائی پر بھی خاص توجہ دی جائے ۔سی پی او نے کہا کہ شکایات سیل پر موصول ہونے والی درخواست ہائے فوری طورپر یکسو کر کے واپس بجھوائی جائیں۔ مزید براں اوور سیزپاکستانیوںکی جانب سے موصولہ شکایات کا فی الفور ازالہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں