تمام مسائل کا حل اسلامی نظریہ حیات کی مکمل یکسوئی میں ہی پوشیدہ ہے،چوہدری شوکت

جمعرات 6 دسمبر 2018 22:41

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) صوبائی نائب صدر آل پاکستان مسلم لیگ چوہدری شوکت منیر نے کہا ہے کہ قائد اعظم ایک عظیم قائد رہنما اور مدبر سیاستدان تھے ۔ آج پاکستان جن مسائل میں گھیرا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کا واحد حل اسلامی نظریہ حیات کی مکمل یکسوئی اور دو قومی نظریئے میں ہی پوشیدہ ہے پاکستان پر مغربی دنیا کی بڑھتی ہوئی یلغار داخلی انتشار خود غرضی مادہ پرستی کا عفریت اور سیاسی‘ معاشی و اخلاقی بحران ان سب کا علاج اسی سے ممکن ہے اگر نیت ٹھیک نہ ہو تو اسے محض ایک نظری بات کہہ کر ٹالا جا سکتا ہے لیکن اگر نیت درست ہو تو اسلام کی یہ رہنمائی اور بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کی یہ پکار بھی راہوں کی صراط مستقیم بن سکتی ہے ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں